Home LATEST NEWS urdu تازہ ترین خبریں کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نشے کی حالت میں گاڑی چلانے...

کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

9
0

SOURCE :- BBC NEWS

Karachi Kings

،تصویر کا ذریعہKarachi Kings

5 گھنٹے قبل

مطالعے کا وقت: 3 منٹ

سابق آسٹریلوی کرکٹر اور کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر کو نشے کی حالت میں گاڑی چلانے ہوئے سڈنی میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

آسرٹیلین خبر رساں ادارے اے بی سی کے مطابق ہفتے کے اختتام پر ڈیوڈ پر سڈنی کے مشرقی علاقے میں شراب پی کر گاڑی چلانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

پولیس اتوار کو شام تقریباً ساڑھے پانچ بجے ماروبرا کے علاقے میں مالابار روڈ پر معمول کے مطابق سانس کے ٹیسٹ کر رہی تھی کہ ایک وین مبینہ طور پر چیک پوائنٹ سے کچھ پہلے رک گئی اور پارک کر دی گئی۔

اہلکاروں نے گاڑی کے قریب جا کر 39 سالہ ڈرائیور، جس کی شناخت بعد میں وارنر کے طور پر ہوئی، کا موقع پر ٹیسٹ لیا۔

ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا، جس کے بعد وارنر کو گرفتار کر کے ماروبرا پولیس سٹیشن منتقل کر دیا گیا۔

دوسرے ٹیسٹ میں مبینہ طور پر 0.104 کی ریڈنگ سامنے آئی۔

وارنر پر درمیانے درجے کی شراب پی کر ڈرائیونگ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور انھیں مئی میں عدالت میں پیش ہونا ہے۔

خیال رہے کہ کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر 2 اپریل کو کراچی کے میچ کے بعد چند روز کی چھٹی پر آسٹریلیا گئے تھے۔ کراچی کنگز کا اگلا میچ 9 اپریل کو ہے۔

getty

،تصویر کا ذریعہGetty Images

وارنر نے 2024 میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی اور اس کے بعد بھی وہ بگ بیش لیگ میں کھیلتے رہے ہیں۔

خیال رہے کراچی کنگز نے ڈیوڈ وارنر کو رواں برس اپنی ٹیم میں شامل کرتے ہوئے کپتانی کی ذمہ داری سونپی ہے۔

جنوری میں ڈیوڈ وارنر کو کراچی کنگز نے کم از کم تین لاکھ ڈالر کی تنخواہ پر پِک کیا تھا۔

ڈیوڈ وارنر نے ٹیسٹ کرکٹ کے بعد جنوری 2024 میں ون ڈے کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا۔

یہ وارنر ہی تھے جنھوں نے 2023 میں کرکٹ کی دُنیا کے ایک بڑے اور اہم ایونٹ کرکٹ ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کو انڈیا کے خلاف عالمی چیمپئین بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

SOURCE : BBC