Home LATEST NEWS urdu تازہ ترین خبریں پاکستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں شکست، ٹی 20 ورلڈ کپ میں آگے...

پاکستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں شکست، ٹی 20 ورلڈ کپ میں آگے کا سفر اگر مگر کا شکار

13
0

SOURCE :- BBC NEWS

ہیری بروک

،تصویر کا ذریعہGetty Images

24 فروری 2026، 20:20 PKT

اپ ڈیٹ کی گئی 17 منٹ قبل

مطالعے کا وقت: 4 منٹ

ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کے اہم میچ میں انگلینڈ نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں سپر ایٹ مرحلے کے دوسرے میچ میں پاکستان کو شکست دے دی ہے۔ انگلینڈ نے 165 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کر لیا۔

انگلینڈ کی اننگز کی خاص بات ہیری بروک کی 51 گیندوں پر سینچری تھی۔

پاکستان کی طرف سے شاہین آفریدی نے انگلینڈ کے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ عثمان طارق اور محمد نواز نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ رنز صاحبزادہ فرحان نے بنائے جو 45 گیندوں پر 63 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

سری لنکا کے پالیکلے سٹیڈیم میں منگل کو پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، جو کہ اننگز کے آغاز میں اچھا فیصلہ نہیں محسوس ہوا۔

پاکستان، انگلینڈ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

صائم ایوب ایک بار پھر کوئی بڑا سکور کرنے میں ناکام رہے اور اننگز کے تیسرے ہی اوور میں سات رنز بنا کر جوفرا آرچر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو کر پویلین واپس لوٹ گئے۔ ان کے بعد کپتان سلمان علی آغا کریز پر آئے لیکن وہ بھی مجموعی سکور میں کچھ زیادہ بڑا اضافہ نہیں کر سکے۔

سلمان علی آغا صرف پانچ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور اس طرح 27 رنز کے مجموعی سکور پر پاکستان کی دوسری وکٹ گِر گئی۔

اس کے بعد اوپنر صاحبزادہ فرحان اور بابر اعظم نے ٹیم کو سہارا دینے کی کوشش کی، لیکن اپنے پرستاروں میں ’کنگ‘ کے نام سے مشہور بابر اعظم بھی زیادہ دیر وکٹ پر رُک نہیں سکے اور 24 گیندوں پر 25 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے۔ ان کے علاوہ فخر زمان نے 16 گیندوں پر 25، شاداب خان نے 11 گیندوں پر 23، عثمان خان نے پانچ گیندوں پر آٹھ اور شاہین شاہ آفریدی اور سلمان مرزا نے دو، دو رنز بنائے۔

صاحبزادہ فرحان

،تصویر کا ذریعہGetty Images

ٹاپ آرڈر پر تنقید

ٹی20 ورلڈ کپ میں پے در پے ناکامیوں کے بعد صائم ایوب، سلمان علی آغا اور بابر اعظم شدید تنقید کی زد میں نظر آ رہے ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر صائم ایوب کی بیٹنگ میں تکنیکی خرابیوں کو اُجا گر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ غلطیاں اتنے اونچے لیول پر بہت مہنگی ثابت ہوتی ہیں۔‘

پاکستان

،تصویر کا ذریعہGetty Images

پاکستانی کپتان کے بارے میں انھوں نے لکھا کہ ’سلمان علی آغا کو بیٹنگ آرڈر میں نیچے بیٹنگ کرنی چاہیے جہاں ان کو اپنا نیچرل گیم کھیلنے کا زیادہ وقت ملے گا۔‘

ایک صارف نے طنز و مزاح کا سہارا لیتے ہوئے لکھا کہ ’جن کے گھر صائم ایوب کے ہوتے ہیں انھیں دوسروں کے ابھیشیک شرما پر بات نہیں کرنی چاہیے۔‘

Yousuf

،تصویر کا ذریعہX

خیال رہے انڈیا کے جارح مزاج اوپنر ابھیشیک شرما بھی ورلڈ کپ میں کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکے ہیں اور انھیں شائقین کی طرف سے تنقید کا سامنا ہے۔

کرکٹ پر گہری نظر رکھنے والے صحافی مظہر ارشد سمجھتے ہیں کہ عادل رشید نے بابر اعظم پر اتنا دباؤ ڈالا کہ وہ اوورٹن کی گیند پر رسک لینے کے چکر میں آؤٹ ہو گئے۔

دوسری جانب سابق پاکستانی فاسٹ بولر شعیب اختر فخر زمان کو پانچویں نمبر پر بیٹنگ پر بھیجنے پر ٹیم مینجمنٹ سے نالاں نظر آئے۔

Mazhar Arshad

،تصویر کا ذریعہX

پاور پلے میں کم اوسط سے رنز بنانے پر بھی پاکستانی بیٹرز کو تنقید کا سامنا ہے۔

ہارون رشید نے لکھا کہ ’پاکستان کے ٹاپ آرڈر بیٹرز کو پولیس میں ڈٹیکٹو ہونا چاہیے تھا۔ گیارہ میں سے صرف دو فیلڈر پیچھے فیلڈنگ کر رہے ہیں اور تب بھی بیٹرز انھیں ڈھونڈنے میں کامیاب ہو رہے ہیں۔‘

تاہم کچھ تجزیہ کار سمجھتے ہیں کہ یہ پاکستان کی سب سے اچھی ٹیم ہے۔ انڈین کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے لکھتے ہیں کہ ٹورنامنٹ شروع ہونے کے بعد سے سب کچھ پاکستان کے حق میں جا رہا ہے ’شاید انھوں نے اپنی بہترین ٹیم کا انتخاب کر لیا ہے۔‘

SOURCE : BBC