Home LATEST NEWS urdu تازہ ترین خبریں سری لنکا کا 212 رنز کے ہدف کا تعاقب جاری، پاکستان سیمی...

سری لنکا کا 212 رنز کے ہدف کا تعاقب جاری، پاکستان سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر

29
0

SOURCE :- BBC NEWS

Getty Images

،تصویر کا ذریعہGetty Images

28 فروری 2026، 21:06 PKT

اپ ڈیٹ کی گئی 14 منٹ قبل

مطالعے کا وقت: 4 منٹ

پاکستان نے سری لنکا کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے کے میچ میں جیتنے کے لیے 213 رنز کا ہدف دیا ہے۔

پاکستان کو سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کے لیے اس میچ میں سری لنکا کو بڑے مارجن سے شکست دینا ہو گی ورنہ نیوزی لینڈ تین پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔

اگر بات کی جائے بڑے مارجن کی تو پاکستان کو اس میچ سری لنکا کو ایک اندازے کے مطابق 65 رنز سے شکست دینا ضروری ہے اور اگر ایسا ہوتا ہے تو ہی پاکستان اپنے رن ریٹ کی وجہ سے سیمی فائنل میں پہنچے گا۔

اس گروپ سے انگلینڈ پہلے ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے جبکہ سری لنکا دوڑ سے باہر ہے۔

پاکستان کی اننگز

Getty Images

،تصویر کا ذریعہGetty Images

کینڈی میں جاری اس میچ میں سری لنکن کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستان کی جانب سے اوپنرز نے اننگز کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا۔ وکٹ کے دونوں ہی جانب سے سری لنکن بولرز کو مُشکلات کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ آج کے اس اہم میچ میں پاکستان کے اوپنرز مکمل طور پر اپی شاندار فارم میں نظر آئے۔

پاکستان نے صاحبزادہ فرحان اور فخرزمان کی دھواں دار اننگز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 212 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان نے 100 اور فخرزمان نے 84 رنز کی اننگز کھیلی، دونوں کے درمیان 176 رنز کی ریکارڈ شراکت داری ہوئی۔

تاہم ان دونوں کھلاڑیوں کے علاوہ کوئی بھی بلے باز جم کر سری لنکن بولرز کا سامنا نہیں کر سکا، خواجہ نافع دو، شاداب خان سات، محمد نواز اور سلمان آغا صفر پر آؤٹ ہوئے۔

سنیچر کے روز ہونے والے اس اہم میچ میں بابراعظم، صائم ایوب اور سلمان مرزا کو ڈراپ کر دیا گیا اور ان کی جگہ نسیم شاہ، خواجہ نافع اور ابرار احمد کو شامل کیا گیا۔

میچ میں پاکستان نے دو اہم ریکارڈز بھی بنائے

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پالیکیلے کے کینڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں پاکستان نے دو اہم ریکارڈز اپنے نام کیے۔

ان میں سے پہلا ریکارڈ پاکستان کے اوپننگ بلے بازوں نے بنایا اور وہ یہ کہ صاحبزادہ فرحان اور فخر زمان کے درمیان 176 رنز کی اوپنگ پارٹنرشپ ہوئی۔

کسی بھی ٹیم کے اوپنگ بلے بازوں نے اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے کسی میچ میں اتنے رنز کی اننگز نہیں کھیلی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی یہ اعزاز پاکستان کے ہی پاس تھا۔ پاکستان کے ہی اوپنرز محمد رضوان اور بابر اعظم نے سنہ 2021 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میں انڈیا کے خلاف میچ میں پہلی وکٹ کی شراکت داری میں 152 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

Getty Images

،تصویر کا ذریعہGetty Images

یوں صاحبزادہ فرحان اور فخر زمان نے اپنے ہی سابق ساتھی کھلاڑیوں کا ریکارڈ توڑ کر نیا ریکارڈ بنایا ہے۔

اس کے بعد روز دوسرا ریکارڈ صاحبزادہ فرحان نے بنایا انھوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں دوسری اپنی سنچری بنائی جس کے بعد وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ایک ہی ایڈیشن میں دو سنچریاں بنانے والے دُنیا کے پہلے کرکٹر بن گئے ہیں۔

صاحبزادہ فرحان نے پانچ چھکوں اور نو چوکوں کی مدد سے 60 گیندوں پر 100 رنز بنائے اور دلشان مادوشنکا کی گیند پر جینتھ لیانگا نے اُن کا کیچ پکڑا۔

SOURCE : BBC